سمارٹ لاک ڈاؤن سے 24 گھنٹے قبل ہی دکانداروں کا ازخود نوٹس،کاروباری سرگرمیاں بحال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سمارٹ لاک ڈاﺅن سے 24 گھنٹے قبل ہی دوکانداروں کا ازخود نوٹس،دوکانوں اور مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کر دیں،بے روزگاری سے تنگ آ چکے اب مزید لاک ڈاﺅن برداشت کرنے کی ہمت نہیں،دوکاندار،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ہفتہ میں چار دن سوموار،منگل،بدھ اور جمعرات کے دنوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کا اعلان ہوتے ہی بورے والا شہر کے تاجروں نے 24 گھنٹے قبل ہی ازخود نوٹس لیتے ہوئے دوکانیں اور مارکٹیں کھول لیں اور اتوار کے روز ہی کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کر دیں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دوکانوں پر ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے بھی نظر انداز کر دیئے گئے اتوار کو انتظامی افسران کی چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈاﺅن کھولنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار بند ہونے سے ناصرف ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا بلکہ دیہاڑی دار،مزدوروں و ملازمین کے گھروں میں بھی نوبت گا وہ کشی تک جا پہنچی ہے اس لئے اب مزید صبر کرنا ہمارے بس میں نہیں ”کمائیں گے نہیں تو کھائیں گے کہاں سے“ اسی لئے آج سے ہی دوکانیں کھول لی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے