سلیکٹڈ حکومت ملک کو معاشی بدحالی،غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھنسا رہی ہے۔لیگی ممبران

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) ضلع وہاڑی کے اہم راہنماﺅں اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اعلیٰ سطحی اجلاس،ضلع وہاڑی کی تنظیم سازی بارے مشاورت،مقامی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غورو خوض،میاں نواز شریف سمیت تمام لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) ضلع وہاڑی کے راہنماﺅں اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس گگو منڈی سے ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر تہمینہ دولتانہ،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خاں منہیس،سابق صوبائی وزیر نعیم خاں بھابھہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،ارکان پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں عرفان احمد دولتانہ،میاں ثاقب خورشید اور دیگر راہنماﺅں نے بھی شرکت کی اس اجلاس میں ضلع وہاڑی کی تنظیم سازی باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت ملک کو معاشی بدحالی،غربت اور مہنگائی کی جس دلدل میں پھنسا رہی ہے اس سے مسلم لیگ(ن) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو نکال سکتی ہے تمام راہنماﺅں نے پارٹی قیادت کے تمام فیصلوں کی پاسداری کرنے اور اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پر زور دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے