سلمان یوسف گھمن بورے والا بار کے صدر اور میاں رمیض بیٹو جنرل سیکرٹری منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات می سلمان یوسف گھمن 49 ووٹوں کی برتری سے بار کے صدر منتخب،جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر میاں رمیض بیٹو 266 ووٹوں کی برتری سے کامیاب،نائب صدر کے عہدہ پر نورین اسلم بھٹی 48 ووٹوں جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر ملک مظہر بغداد لنگڑیال 148 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے،صدر منتخب ہونے والے سلمان یوسف گھمن پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر و سینئر قانون دان چوہدری محمد اختر گھمن کے بیٹے ہیں،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کی صدارت،نائب صدارت،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں کیلئے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں آج چیئرمین الیکشن بورڈ منصر نوید گجر کی نگرانی میں پولنگ ہوئی بار کے کل 780 ارکان میں سے 668 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پولنگ کے حوالہ سے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے صبح 9 سے شام ساڑھے چار بجے تک بغیر کسی وقفہ کے پولنگ جاری رہی چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق صدارت کے عہدہ پر سلمان یوسف گھمن نے 352 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل چوہدری محمد صدیق نے 303 ووٹ حاصل کئے اس طرح سلمان یوسف گھمن 49 ووٹوں کی برتری سے بورے والا بار کے صدر منتخب ہو گئے صدارت عہدہ پر 8 ووٹ مسترد ہوئے اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر میاں رمیض بیٹو نے 462 اور انکے مدمقابل محمد مشاہد  نے 196ووٹ حاصل کئے اس طرح میاں رمیض بیٹو 266 ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے 9 ووٹ مسترد ہوئے نائب صدر کے عہدہ پر نورین اسلم بھٹی نے اپنے مد مقابل عثمان سرور جوئیہ کو 48 ووٹوں سے شکست دے دی فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر ملک مظہر بغداد لنگڑیال اپنے مد مقابل رانا زاہد جاوید کو 148 ووٹوں سے شکست دیکر کامیاب قرار پائے لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر دونوں امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی بار کے الیکشن میں چوہدری محمود گھمن گروپ کی کامیابی پر سیاسی،سماجی،کاروباری،مذہبی اور دیگر حلقوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے