سعودیہ پلٹ نوجوان کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سعودیہ پلٹ نوجوان کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات،نامعلوم کار سواروں نے نوجوان کو زبردستی کار میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 6 ہزار ریال لوٹ لئے،فرار ہونے والوں کی کار کو حادثہ پر ڈاکو کار اور متاثرہ نوجوان کو چھوڑ کر فرار،پولیس نے کار قبضہ میں لے لی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 443ای بی کا رہائشی محمد بیگ سعودیہ سے واپسی گھر آتے ہوئے جونہی بس بورے والا اسٹینڈ پر بس سے نیچے اترا تو نامعلوم کار سواروں نے اسے دبوچ کر کار میں بٹھا لیا اور لاہور روڈ کی جانب روانہ ہوگئے راستے میں مزید دو افراد بھی کار میں بٹھا لئے تھوڑی دور جاکر مانا موڑ کے قریب انہوں نے اس سے گن پوائنٹ پر 6ہزار سعودی ریال چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر اسے اسلحہ کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اسی دوران ان کے مابین کشمکش شروع ہو گئی اور کار مانا موڑ پر ایک ڈالے سے ٹکرا گءاور کار بری طرح تباہ ہوگئی مسلح افراد اپنی تباہ شدہ کار نمبری 1794 ایل ای ڈی وہیں چھوڑ کر چھینی گئی رقم لے کر فرار ہو گئے نوجوان کو ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار قبضہ میں لے لی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔