سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عاشق آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین میونسپل کمیٹی بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ویژن کے تحت شعبہ صحت میں جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے ان سے عوام کو آگاہی دینا بہت ضروری ہے،سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ ہیلتھ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے ہیومن ریسورس آفیسر غلام زہرہ نے بھی خطاب کیا اور کنونشن کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ایل آئی ڈبلیو ڈاکٹر امجد یاسین،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بورے والا ڈاکٹر محمد اکرم رانا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شکیل،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راﺅ راشد حفیظ،ہیلتھ کونسل کے ارکان شیخ شہزاد مبین،محمد جمیل بھٹی،صغیر احمد رامے کے علاوہ قیصر نذیر چوہدری،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد آصف،ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر تصور بلوچ،ڈاکٹر منیر احمد سندھو، ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،ممبر قومی و اسمبلی کے نمائندے اسامہ احمد چوہدری،حافظ رضوان عابد،محمد اسلم جمال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل میڈیکل آفیسر ملک محمد اسلم اعوان،صدر ایس ڈبلیو سی ڈی ایس محمد شیر خاں کھچی،رضیہ الطاف اور خالدہ روبین بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہسپتال بورے والا کی انتظامیہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو بڑی مستعدی سے ادا کرتے ہوئے حکومتی منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے آنے والے وقتوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پنجاب کو ماڈل ہسپتال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے قبل ازیں چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر نے شرکاء کنونشن کے ہمراہ پنڈال میں لگائے گئے محکمہ صحت،زچہ بچہ،یرقان،ٹی بی،ریسکیو 1122،محکمہ بہبود آبادی،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس،محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور سیکورٹی کی طرف سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے بارے میں ہدایات جاری کیں کنونشن کے اختتام پر عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ہیلتھ ریفارمز کے حوالے سے واک کی گئی۔