سرکاری خزانہ قوم کی امانت ہے اور اسکا درست استعمال سرکاری افسران کے فرائض میں شامل ہے ۔ علی اکبر بھٹی

وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران قومی خزانہ کے امین ہیں ان کی اپنے کام میں مہارت انکے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب نیشنل گورننس کے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر رانا شہزاد حسین کے ہمراہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسران کی مالیاتی نظم و ضبط کی استعداد سازی بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی،ڈی او ایلمینٹری معروف چوہدری،ڈی ای او ایلمینٹری زنانہ مصباح رفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلا ننگ محمد مظفر خان،ایس این اے شیخ خرم سلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکائونٹس محکمہ تعلیم رانا محبوب رحمانی،ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس محکمہ صحت عمران منظور اور دیگر شریک تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ سرکاری خزانہ قوم کی امانت ہے اور اسکا درست استعمال سرکاری افسران کے فرائض میں شامل ہے اور مالیاتی اخراجات کے لیے مالیاتی قوانین پر عمل پیرا ہو کر سرکاری ادائیگیاں کرنا افسران کی ذمہ داری ہے ڈسڑکٹ ٹیم لیڈر رانا شہزاد حسین نے اجلاس کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی تبدیلی سے اداروں کے مالیاتی معاملات میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو بجٹ کی تیاری اور اسکے درست استعمال کے بارے میں سب نیشنل گورننس تربیت فراہم کر رہا ہے تا کہ مالی معاملات کے استعمال میں پیچیدگی کا سامنا نہ ہو اور اخراجات میں شفافیت کو مد نظر رکھا جا سکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے