سردار ساجد ڈوگر نے ساتھیوں سمیت صدراتی امیدوار چوہدری صدیق کی حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا بار کے الیکشن،بار کے مضبوط دھڑے نے صدارت کے امیدوار چوہدری محمد صدیق کی حمایت کا اعلان کر دیا،ظہرانے میں وکلاء کی کثیر تعداد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق 9 جنوری کو ہونے والے بورے والا بار کے سالانہ الیکشن کے سلسلہ میں امیدواروں کا توڑ جاری ہے بار کے سینئر اور نوجوان وکلاء کے مضبوط دھڑے نے سابق صدر بار سردار ساجد احمد ڈوگر کی قیادت میں صدارت کے امیدوار چوہدری محمد صدیق کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا سردار ساجد ڈوگر کی رہائش گاہ پر انکے گروپ کے تمام وکلاء کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف ظہرانے میں شریک گروپ کے تمام وکلاء نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ظہرانے میں سردار ساجد ڈوگر اور صدارت کے امیدوار چوہدری محمد صدیق کے علاوہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سابق صدور بار چوہدری محمد علی،چوہدری حبیب احمد،میاں افتخار احمد صابر،سردار محمد اقبال ڈوگر،پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری چوہدری عمران ارشاد،چوہدری عمران ستار دانیوالیہ،سردار شہزاد احمد ڈوگر،شیخ محمد عمران،ینگ لائرز فورم کے صدر مہر افتخار احمد،عمران مشتاق بھٹی،میاں سہیل مختار،سردار خالد حسین ڈوگر،ملک خادم حسین،اظہر چوہان،میاں سہیل مختار،سردار عاصم ڈوگر،سید ذوالقرنین بخاری،ملک مظہرفرید،سردار وجاہت حسین ڈوگر،میاں عدیل مختار،سردار داﺅد ڈوگر،سردار آفتاب ڈوگر،چوہدری جواد منیر،محمد رمضان،محمد عظیم،ریاض وٹو اور گروپ کے دیگر وکلاء بھی موجود تھے سردار ساجد ڈوگر گروپ کی حمایت سے چوہدری محمد صدیق کی پوزیشن مستحکم ہو گئی اور صدارت کے عہدہ پر کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔