سردار خالد ڈوگر اور قاری طیب حنفی نے پہلے جدید گوٹ اینڈ شیپ فارم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے گوٹ شیپ پارک و ماڈل فارم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ قاری حنیف طیب نے سنگ بنیاد رکھا،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منظم اور جدید سائنسی خطوط پر استوار بھیڑ اور بکری کی فارمنگ کیلئے 505 (ای بی) روڈ پر بین الاقوامی معیار کے ماڈل گوٹ اینڈ شیپ ماڈل فارم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ معروف عالم دین مولانا قاری محمد طیب حنفی نے سی ای او گوٹ اینڈ شیپ فارم محمد اسلم عبداللہ،عبدالخالق صدیقی اور جنرل منیجر آصف رشید کے ہمراہ اسکا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر فارمز ہیڈ محمد رمضان،لیگل ایڈوائزر زعیم رشید،مسلم لیگ(ن) کے سنئیر راہنما بلاول حمید بٹ،حافظ اشفاق غزالی،عدنان ڈوگر،غلام مصطفی،اللہ دتہ انجم و دیگر معزز ممبران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او گوٹ اینڈ شیپ فارم محمد اسلم عبداللہ نے کہا کہ یہ ماڈل ”گوٹ فارم“ پاکستان میں جدید خطوط پر مبنی بھیڑ اور بکری فارمنگ کیلئے ناصرف اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ پاکستان بھر کے گوٹ شیپ فارمر کیلئے راہنمائی کا ذریعہ بھی ہو گا،ہمیں فخر ہے اور ہم عزتیں دینے والے رب کے شکر گزار ہیں کہ اس کی دی گئی توفیق کی بدولت آج بورے والا میں بین الاقوامی معیار کے مطابق بھیڑ اور بکری کی ماڈل فارمنگ کیلئے پہلا ایسا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں جو “ہیپی گوٹ فارم” کے نام سے بھیڑ اور بکری کیلئے ریسرچ سنٹر بھی ہو گا اور جدید ماڈل فارم اور پارک بھی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے