سبزی منڈی میں سیوریج کا نظام تباہ،گندگی کے ڈھیر،بارش کے بعد سیوریج سسٹم مکمل بلاک

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سبزی منڈی میں سیوریج کا نظام تباہ،گندگی کے ڈھیر،بارش کے بعد سیوریج سسٹم بلاک،سبزی منڈی میں آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش نے مارکیٹ کمیٹی فروٹ و سبزی منڈی کے ناقص انتظام کا پردہ فاش کر دیا بارش کے باعث سیوریج سسٹم بلاک ہونے سے سڑکوں پر سیوریج کے گندے پانی اور کیچڑ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کے علاوہ سبزی منڈی میں تعفن پھیل چکا ہے منڈی کے بیوپاریوں اور خریداروں کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے سیوریج سسٹم بلاک ہو جاتا ہے اور گٹر ابلنے سے منڈی کے تمام راستوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے منڈی میں جگہ جگہ کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جہاں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گندگی کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی کی اندرونی سڑکوں پر گلے سڑے پھل اور سبزیوں کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے صفائی کے نام پر آڑھیوں سے وصول کی جانے والے رقم نجانے کہاں جا رہی ہے تاجروں کے مطابق منڈی میں صفائی کا نظام عام دنوں میں بھی انتہائی ابتر رہتا ہے جبکہ بارشوں کے بعد منڈی کسی کچرا کنڈی اور گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتی ہے مقامی شہریوں نے میونسپل انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے