سبزی اور فروٹ بیچنے والوں کی من مانیاں،قیمتوں میں 50سے 70فیصد اضافہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سبزی اور فروٹ بیچنے والوں کی من مانیاں،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشی روکنے میں بری طرح ناکام،قیمتوں میں 50سے 70فیصد اضافہ کر دیا،نرخناموں پر عملدرآمد کروانے والے کاغذی رپورٹوں تک محدود، شہری ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور،کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بورے والا اور اسکے مضافات میں سبزی اور فروٹ کے جاری کردہ سرکاری ناخناموں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں نے قیمتوں میں 50سے 70فیصد از خود اضافہ کر دیا ہے سبزی اور فروٹ خریدنے والوں سے ناجائز منافع خوری کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ناجائز منافع خوروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے روزانہ ان دوکانداروں کو جو ریٹ لسٹ فراہم کی جاتی ہے وہ ردی کی ٹوکری میں پھینک کر من مانے ریٹوں پر سارادن سبزی اور فروٹ فروخت ہوتا ہے قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے ذمہ داران صرف کاغذی رپورٹوں تک محدود بورے والا کے عوامی حلقوں نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے