سانحہ کوئٹہ کے خلاف انجمن حیدریہ کی احتجاجی ریلی،دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سانحہ کوئٹہ کے خلاف انجمن حیدریہ کی احتجاجی ریلی،ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ مچھ میں 11 بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے المناک واقعہ کے خلاف انجمن حیدریہ بورے والا کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کے ایڈمنسٹریٹر سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں ابھی تک حکومتی ایجنسیاں اور سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں اگر حکومتی ادارے یہ کام نہیں کر سکتے تو ہم خود انتقام لے لیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان ہزارہ برادری کو سیکورٹی فراہم نہیں کر سکے اس لئے انکو استعفیٰ دے دینا چاہیئے اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم وزیر اعظم کے مواخذہ کیلئے احتجاجی دھرنے دینے پر مجبور ہونگے ہم ملک کا امن خراب نہیں کرنا چاہتے ہمیں اس بات کی حیاء ہے کہ یہ ملک قائد اعظم نے بنایا تھا جو خود شعیہ تھے اور اس ملک کی بنیادوں میں ہمارا خون ہے اس لئے ہم امن چاہتے ہیں حکومت فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے اور مظلوم خاندانوں کو جو شدید سردی میں اپنے پیاروں کی نعشیں کھلے آسمان تلے رکھ کر انصاف مانگ رہے ہیں انکو فوری انصاف دے ریلی میں مولانا سید علی رضا نقوی،سید اصغر علی زیدی،سید واجد حسین شاہ،مولانا غلام عباس،سید عاطف علی نقوی،سید سجاد حسین بخاری،علی عابد چوہدری،طارق جہانگیر،تنظیم حیدر اور دیگر شیعہ راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔