سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں تحصیل صدر احسن سردار بھٹی کے دفتر میں شمعیں روشن کی گئیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں تحصیل صدر احسن سردار بھٹی کے دفتر شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی، پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر احسن سردار بھٹی کے دفتر میں سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی تقریب میں کیپٹن(ر)محمد اسماعیل،غلام مرتضیٰ چوہان،عنایت اللہ وسیر، سردار علی بھٹی،خالد صدیق بھٹی،چوہدری عبدالستار بھٹی،غلام حیدر جٹ،ملک بابر،محمد فاروق بھٹی اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر احسن سردار بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی زندگی میں اکثر مشکلات کا سامنا رہا مگر پارٹی ہر آزمائش میں پوری اتری،18 اکتوبر پارٹی کیلئے المناک ترین دن تھا پوری دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر دہشت گردی کا یہ سب سے بڑا حملہ تھا جس میں کم و پیش ایک سو ستر کارکن شہید ہوئے پارٹی کارکنان نے اپنی قائد کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے اپنی قائد کی حفاظت کی دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایسی قربانی کی کوئی مثال موجود نہیں۔