ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر آرائیں،سردار خالد ڈوگر اور یوسف کسیلیہ نے استعفے قیادت کر حوالے کر دیئے

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی ہدایت پر دو لیگی ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان پنجاب اسمبلی نے استعفے قیادت کے حوالے کر دیئے،چاروں ارکان اسمبلی نے الگ الگ استعفیٰ ارسال کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلے اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی ہدایت پر بورے والا سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 162 سے لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،این اے 163 سے ایم این اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے بھی حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنے استعفے لیگی قیادت کو ارسال کر دیئے ہیں لیگی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،معاشی بدحالی،کرپشن اور دیگر مسائل پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اب حکومت کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ایسی حکومت کے ہوتے ہوئے ہم عوامی مسائل حل نہیں کر پا رہے اس لئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کیلئے استعفے قیادت کے حوالے کر دیئے ہیں وہ جب چاہے ہمارے استعفے قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکر کے حوالے کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے