سابق کرپٹ ڈی ایف سی چوہدری خالد بھاری رقم خرچ کر کے تعینات ہوئے تھے۔شہباز محمود شیخ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین و ضلعی صدر شہباز محمود شیخ نے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمد حسین سلیم،سرپرست اعلیٰ شیخ محمد یونس اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرپٹ ڈی ایف سی چوہدری محمد خالد نے ضلع وہاڑی کی تمام فلور ملوں سے 50 ہزار روپے فی کس منتھلی طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھاری رقم خرچ کر کے بطور ڈی ایف سی وہاڑی تعینات ہوئے ہیں اس لئے فلور ملز مالکان 50 ہزار روپے ماہوار اسے بطور رشوت جمع کروائیں فلور ملز مالکان کے انکار پر ڈی ایف سی چوہدری محمد خالد نے فلور ملوں کو گندم کے سرکاری کوٹہ کی سپلائی بند کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا اور ملز مالکان کے خلاف بوگس کاروائیاں ڈال کر انہیں پریشان کر کے بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش کی طاہر فلور ملز کا کوٹہ معطل کر دیا جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن کی اعلیٰ سطع پر انکوائری کے بعد ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے فلور ملز مالکان کے خلاف بوگس کاروائیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کرپٹ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمد خالد کا ریکارڈ چیک کیا جو ٹیمپرڈ نکلا جس پر انکوائری آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ساہیوال حافظ محمد سلمان نے ڈی ایف سی وہاڑی چوہدری محمد خالد کی سرزنش کی اس رپورٹ پر ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے ڈی ایف سی چوہدری محمد خالد کو او ایس ڈی بنا دیا اور ڈی ایف سی وہاڑی کا ایڈیشنل چارج ڈی ایف سی لودھراں کو دے دیا جس پر ضلع وہاڑی کے فلور ملز مالکان نے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کے فیصلہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق مقررہ ریٹ پر آٹے کی سپلائی کو ہر ممکن یقینی بنائینگے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سابق کرپٹ ڈی ایف سی نے ایک فلور ملز کو ڈبل کوٹہ دینے کا لالچ دیکر اپنا آلہ کار بنایا جسکے ذریعے ایک خود ساختہ اور بوگس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کروائی جو ثابت ہو چکی ہے کہ وہ کرپٹ ڈی ایف سی نے اپنی منتھلی کے حصول کیلئے فلور ملز مالکان کو بلیک میل کرنے کیلئے وائرل کروائی تھی انہوں نے کہا کہ کورونا کے لاک ڈاﺅن کے دوران فلور ملز ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کے شانہ بشانہ چل کر ہزاروں من آٹا بغیر منافع کے سپلائی کیا اور خود بھی مستحقین میں تقسیم کیا انہوں نے بتایا کہ فلور ملز مالکان اور کرپٹ ڈی ایف سی کے درمیان تنازع میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کی انکوائری میں بھی فلور ملز مالکان سرخرو ہوئے پریس کانفرنس میں سینئر نائب صدر عاصم اشرف،نائب صدر فیصل ضیاء،فنانس سیکرٹری طارق حسین،چیئرمین مجلس عاملہ حاجی شیخ اصغر علی،ممبران شیخ جاوید اصغر راﺅ عبدالزاق،رانا عبدالستار،سول سوسائٹی نیٹ کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر بار نوید احمد چیمہ،جنرل سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول،صدر چیمبر آف کامرس چوہدری غضنفر علی،عبدالرﺅف چوہدری،معروف بزنس مین شیخ شاہ رخ،سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی،چوہدری ارشاد حسین،پی ٹی آئی کے راہنما ملک امتیاز احمد،نعیم اللہ،عطاء اللہ رحمن (منا)،سابق کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے عہدیداران بھی موجود تھے شہباز محمود شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اسوقت 1600 بوری ضلع بھر میں دے رہی ہے جو 30 لاکھ کی آبادی کیلئے انتہائی ناکافی ہے کوٹہ بڑھایا جائے تا کہ ممکنہ بحرانی کیفیت پر قابو پایا جا سکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے