سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ،مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گی،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہو گئی جہاں وہ اپنی والدہ کو حلقہ این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد اور انتخابی مہم کے بارے میں آگاہ کریں گی واضح رہے کہ مریم نواز حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں مصروفیت کی وجہ سے اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن نہیں جا سکیں تھیں تاہم ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ پہلی فرصت میں ہی اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہو رہی ہیں۔