سابق ناظم چوہدری عثمان وڑائچ کی ٹیموں نے رات گئے مستحق افراد کے گھروں میں راشن پہنچا دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے راہنماء و سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے دوران بے روزگار،دیہاڑی دار اور غریب و مستحق گھرانوں کو راشن کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کر لیا،چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی طرف سے اپنے حلقہ کے مختلف دیہات میں اپنی خصوصی ٹیم کے ذریعے رات کے وقت گھروں میں جا کر مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اس حوالے سے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان بے روزگار اور مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپنی حیثیت کے مطابق اللہ کے دیئے ہوئے رزق سے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کیا اور آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر ہم ضروت مندوں کو انکے گھروں تک راشن پہنچائیں گے اس وقت ”کورونا وائرس“ کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوئے ہیں ان حالات میں ہم سب کو ملکر اپنے ان بھائیوں کی مالی مشکلات کا ازالہ کرنا ہو گا اور ہر صاحب حیثیت شخص اپنی بساط کے مطابق اگر ان ضرورت مندوں کا احساس کرے گا تو کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے گا حکومت کی طرف سے احساس کفالت پروگرام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں حکومت لاکھوں خاندانوں کی کفالت کیلئے اربوں روپے تقسیم کر رہی ہے اس قدرتی آفت کا مقابلہ ہم سب نے ملکر کرنا ہے اور اس کیلئے انسانیت کے جذبہ سے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ شہروں کی طرح دیہات میں بھی بے روزگار اور مستحق افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو صاحب حیثیت افراد کی مدد کے منتظر ہیں۔