سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سکندر الہی چیمہ کی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیت کی شرکت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے راہنما و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری سکندر الہی چیمہ کی نمازجنازہ انکے آبائی گاﺅں 447 (ای بی) کے سپورٹس گراﺅنڈ میں ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،ممبر صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق صدور بار سید مرغوب احمد شاہ،ملک فرقان یوسف کھوکھر،ہمایوں شکیل چیمہ،سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری رفعت طاہر،چاچا محمد اسلم،منظور برکت ماڑی والا،ڈاکٹر محمد سرور،صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ پنجاب ملک شکیل اعوان،جنرل سیکرٹری ملتان ڈویژن چوہدری ندیم مختار جٹ،ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ(ق) عمران ایوب سلدیرا،صوبائی ترجمان پنجاب مسلم لیگ(ق) علماء مشائخ ونگ مولانا عمران صدیقی،ضلعی صدر تاجر ونگ خانزادہ وسیم اقبال سمیت شہر کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی نمازجنازہ معروف روحانی شخصیت صوفی نثار احمد ڈوگر نے پڑھائی مرحوم کی قل خوانی کل بروز جمعرات مورخہ 16 اپریل صبح 9 بجے چوک والی مسجد میں پڑھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے