سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے سابق ایم این اے چوہدری اصغر جٹ کی ملاقات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ کی ملاقات،آئندہ انتخابات اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملاقات میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کو مقدم سمجھا ہے غیر جمہوری طریقوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے اپنا خود سیاسی مستقبل تاریک بنا رہے ہیں پارلیمنٹ کی طاقت سے انکار کر کے اسے کمزور کرنا غیر جمہوری اقدام ہے پیپلز پارٹی ایسے ہر غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کرے گی جس سے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی آنچ آئے گی الیکشن جب بھی ہوئے پیپلز پارٹی ایسے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی جو عوام میں مقبول ہونگے اور آئندہ الیکشن میں عوام میں مقبولیت کے جھوٹے دعویداروں کو انکی حیثیت کا پتہ چل جائے گا پنجاب میں بہت سی قد آور سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جو آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک میں پیپلز پارٹی کو حکومت سازی میں مدد دیں گی پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں عوام کو بجلی،پانی،سیوریج،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہت جلد ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں چوہدری اصغر علی جٹ نے آصف علی زرداری کو بورے والا سمیت ضلع وہاڑی کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے بریفنگ دی۔
