سابق سٹی صدر پی پی پی راﺅ فریاد علی خاں اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 167 کرنل (ر)راﺅ عابد علی خاں کے بڑے بھائی سابق سٹی صدر پی پی پی راﺅ فریاد علی خاں اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے مرحوم اپنے بھائی کرنل (ر)راﺅ عابد علی خاں جو کہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اُنکی تیمار داری کے لیے لاہور گئے تھے جہاں دوران سفر ہی گاڑی میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا مرحوم کی نماز جنازہ آج 2نومبر بروز جمعرات صبح ساڑھے 10بجے شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے