سابق اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری رپورٹ کے بغیر تبادلہ کرنا افسوسناک ہے۔مصطفےٰ بھٹی،سجاد بھٹی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی بورے والا کے راہنماﺅں و سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفےٰ بھٹی،سجاد حیدر بھٹی،محمد اکرم بھٹی اور سابق کونسلر شہباز حسین باجا بھٹی نے کہا ہے کہ سابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب خان کو انکوائری رپورٹ کے بغیر تبادلہ کرنا افسوسناک اور قانونی تقاضوں کے منافی ہے،سابق اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان نے میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کے دیرینہ مسائل کو حل کروایا ان اداروں کے نادہندگان سے اور محکمہ ریونیو سے ریکوری کر کے حکومت پنجاب سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کیا اور شہر کے چالیس سال حل طلب مسئلہ نالیوں اور نالوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کروایا،ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر شکیل حشمت،جاوید اقبال قادری،حافظ محمد بلال اور راشد محمود بھٹی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ”کورونا وائرس“ کے خاتمہ کیلئے لاک ڈاﺅن پر بڑے موثر انداز میں عملدرآمد کروایا اس کے علاوہ دیگر مسائل حل کروانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے وہ ایک نوجوان محنتی اور باصلاحیت آفیسر تھے ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ان کے تبادلے کو منسوخ کیا جائے۔