(ر) پولیس انسپکٹر حاجی شاہ محمد (نمبردار) کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ صحت کے ایم سی ایچ پروگرام ضلع وہاڑی کے ایس او چوہدری شاہد پرویز،کسٹم آفیسر چوہدری محمد جاوید کی والدہ اور (ر)پولیس انسپکٹر حاجی شاہ محمد(نمبردار)کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں مرحومہ کو اُنکے آبائی گاﺅں158 ای بی میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،صدر بار محمد جاوید شاہین، چیئرمین یوسیز چوہدری محمد اسحاق،خالد محمود بودلہ،ایم این اے کے بھائی چوہدری فقیر محمد،ایم پی اے کے بھائی چوہدری ریاض احمد،کونسلرز بلدیہ مہر طاہر امجد،میاں خالد حسین،پیر ہمایوں افتخار چشتی،مختار احمد نمبردار،حافظ محمد اعظم طارق اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی قل خوانی کا ختم آج مورخہ 18اکتوبر صبح10بجے اُنکے آبائی گاﺅں 128ای بی کی جامع مسجد میں ادا کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے