ریونیو بورڈ پنجاب نے محکمانہ ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر 22 تحصیلداروں کو نائب تحصیلدار بنا دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریونیو بورڈ پنجاب نے محکمانہ ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 22 تحصیلداروں کو نائب تحصیلدار بنا دیا،تمام تحصیلداروں کو مختلف ڈویژنوں میں کمشنرز کو رپورٹ کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق ریونیو بورڈ پنجاب نے صوبے بھر کے 22 تحصیلداروں کو کئی سالوں سے اپنا محکمانہ ریکارڈ مکمل نہ کرنے اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر انکی تنزلی کر کے نائب تحصیلدار بنا دیا گیا ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جن تحصیلداروں کی تنزلی کی گئی ہے ان میں تحصیلدار بورے والا ظفر علی مغل کے علاوہ محمد جہانگیر اقبال(ڈیرہ غازیخاں)،سلطان احمد (منڈی بہاؤ الدین)،اللہ بخش جسپال(سرگودھا)،محمد جمیل (جھنگ)،اجمل سیف چٹھہ،آصف جاوید ورک،محمد سہیل رضوان (گوجرانوالا)،نوید مراد (بہاولپور)،محمود احمد بھٹی،مظہر حسین،ندیم مسعود (گجرات)،عبدالغنی (لودھراں)،محمد ابراہیم کھر،غلام مصطفےٰ کریم (مظفر گڑھ)،امجد علی (سرگودھا)،عامر مسعود (ملتان)،غلام مصطفےٰ انصاری (قصور)،محمد اسلم (فیصل آباد)،چوہدری رضوان علی (راولپنڈی) اور محمد سلیم مشرف تحصیلدار (لاہور) شامل ہیں تمام تحصیلداروں کا تبادلہ کر کے فوری چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے