ریلوے کراسنگ پر ٹرین تلے آ کر موٹر سائیکل سوار دیور بھابھی جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریلوے کراسنگ پر فرید ایکسپریس ٹرین تلے آ کر موٹر سائیکل سوار دیور بھابھی جاں بحق،ٹرین کراچی سے لاہور جا رہی تھی،نعشیں ہسپتال منتقل،ٹرین روانہ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 187 (ای بی) کے رہائشی مشتاق احمد اور اسکی بھابھی مصباح بی بی موٹرسائیکل پر بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ اڈا 37 پھاٹک عبور کر رہے تھے کہ اچانک کراچی سے آنے والی بابا فرید ایکسپریس کے نیچے آ کر بری طرح کچلے جانے سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1222 نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں ریلوے پولیس نے کاروائی شروع کر دی ٹرین کو لاہور کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے