ریسکیو 1122 ایک ایسا ادارہ ہے جو 24 گھنٹے انسانوں کی حفاظت کرتا ہے۔الطاف قادر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریسکیو 1122 کی طرف سے میپکو ملازمین کی پانچ روزہ سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد،چوتھے روز تربیتی ورکشاپ میں میپکو افسران کی بھی شرکت،ورکشاپ میں سیفٹی تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی طرف سے میپکو (واپڈا) کے تمام ملازمین کیلئے میپکو کمپلیکس بورے والا میں پانچ روزہ سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا چوتھے روز ایگزیکٹو انجینئر سرکل وہاڑی میپکو الطاف قادر،ایکسئین میپکو بورے والا فیاض احمد کھوکھر،ایس ڈی اوز چوہدری ظفر علی گجر،رشید الرحمان،سید ساجد علی شاہ،انچارج ایس ڈی او محسن بشیر،چوہدری ساجد بشیر،محمد انور بھٹی اور خالد محمود عقیل کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی ریسکیو 1122 کے اسٹیشن انچارج مہدی حسن ظفر کی قیادت میں ٹرینر کنول شہزاد اور محمد آصف نے حفاظتی تدابیر بارے لیکچر دیا اور اس حوالہ سے عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر ایس ای میپکو الطاف قادر،ایکسیئن فیاض احمد کھوکھر اور واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین سرکل کے چیئرمین شاہد باری چوہان نے اس تربیت کو واپڈا ملازمین کیلئے انتہائی مفید قرار دیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم دوران تربیت بتائی گئی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیں تو کسی بھی حادثہ یا ہنگامی صورتحال میں اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں ریسکیو 1122 ایک ایسا ادارہ ہے جو نہ صرف 24 گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی رضا کارانہ خدمات انجام دیکر انسانی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس بارے میں تربیت دیکر اس قابل بنا رہا ہے کہ وہ کسی بھی حادثہ کے وقت اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے ممکن بنا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے