ریسکیو نے ڈینگی کے حوالہ سے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ساتھ ملکر ریلی نکالی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریسکیو 1122 نے ڈینگی کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ساتھ ملکر گرلز ایلمنٹری سکول 503 (ای بی) میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں سکول کے طلبہ کو ڈینگی سے حفاظت کے اقدامات کا عملی مظاہرہ کروایا،انچارج ریسکیو 1122 مہدی حسن ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ کا مقصد سکول سطح پر طلبہ میں آگاہی پیدا کرنا تا کہ وہ معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) میڈیم عابدہ اسلام اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) نثار احمد نے کہا کہ سکول کی سطح پر ایسی صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کو ایک ذمہ دار شہری بنانے میں ایک موثر کردار ادا کرتی ہیں ایسی سرگرمیاں تعلیم کا ضروری حصہ ہونی چاہیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے طلبہ کو ڈینگی سے حفاظت اور اس کی روک تھام کے بارے آگاہ کیا ورکشاپ کے آخر میں عوام آگاہی واک اور لوگوں میں ڈینگی کے متعلق آگاہی کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر اسٹیشن انچارج ریسکیو 1122 شبیر شاہ،کیمونٹی انسٹرکٹر محمد آصف برولہ،کمیونٹی ٹریننگ انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ،پرنسپل ایلمنڑی سکول 503 (ای بی) میڈیم رضوانہ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود،طلبہ اور ریسکیو رضا کاروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے