اراکین اسمبلی چوہدری فقیر اور سردار خالد ڈوگر نے ٹی ایچ کیو کے ڈاکٹرز اور عملہ کو خراج تحسین پیش کیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،”کورونا وائرس“ کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا،پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں اور ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے آج ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ”کورونا وائرس“ کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،سینئر کنسلٹنٹ ای اینڈ ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری اور ڈاکٹر محمد احمد بھی موجود تھے اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سردار خالد محمود ڈوگر نے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ”کورونا“ کے خلاف جنگ لڑنے والے ہمارا فخر ہیں اس نازک صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جس جانفشانی اور انسانی خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں پولیس،پاک فوج،ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ڈاکٹرز اور انکے عملہ نے اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں اور جو ڈاکٹرز اس وائرس میں مبتلا ہو کر ”کورونا“ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پوری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔