روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انکے قتل عام کے خلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث کی احتجاجی ریلی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)برما کے شہر روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انکے قتل عام کے خلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث کی احتجاجی ریلی،برما کا سفارتخانہ فوری بند کرنے کا مطالبہ،حکومت فوری طور پر روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کے لئے فوج برما بھیجے،احمد کامران تھہیم،تفصیلات کے مطابق برما(روہنگیا)کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انکے قتل عام کے خلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو جامع مسجد اہلحدیث ای بلاک سے شروع ہوئی اور گول چوک کے راستے پریس کلب کالج روڈ آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر احمد کامران تھہیم نے کہا کہ برما کے حکمرانوں کے مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک،انکی نسل کشی اور قتل و غارت پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ناقابل برداشت ہو چکی ہے پوری مسلم امہ کو اس قتل و غارت گری کے خلاف فوری طور پر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہیے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اقوام متحدہ امریکہ کی غلامی میں ان مظالم پرخاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل آصف باجوہ کو برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے فوری طور پر برما میں فوج بھیجیں ریلی کے شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برما کا سفارت خانہ بند کرکے برمی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ریلی سے ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس رانا راشد احسان،نائب صدر اے ایس ایف جنوبی پنجاب حذیفہ حیدر محمدی،سنیئر نائب امیر تحصیل بورے والا حافظ مقصود احمد،ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل بورے والا حافظ ابوبکر صدیق،تحصیل صدر اہلحدیث یوتھ فورس حافظ شہباز خورشید،سید امجد شاہ،عبدالغفار کھوکھر،حاجی عبدالستار شاہد اور مولانا عمر فاروق نے بھی خطاب کیا۔