رمضان میں سکیورٹی اور کورونا کے حفاظتی انتظامات بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔احسان اللہ چوہان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی و کورونا کے حفاظتی انتظامات بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہیں،علماء کرام حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے میں پولیس کا ساتھ دیں،تراویح کی نماز محدود تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر صاف دھلے ہوئے فرش پر 6 فٹ کے سماجی فاصلے پر ادا کی جائے گی اور نمازی گھر سے وضو کر کے آنے کے علاوہ ماسک سمیت دیگر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں گے جبکہ 50سال سے زائد عمر،نابالغ اور بیمار اشخاص مساجد میں نہیں آئیں گے،رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری پر بھی پابندی ہو گی جبکہ مساجد میں پولیس کی ڈیوٹی کے ہمراہ مساجد کی انتظامیہ کے والنٹئیرز بھی موجود ہونگے جو کہ چیکنگ اور تلاشی کے فرائض سر انجام دیں گے،علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران سے ہمہ وقت رابطہ میں رہنے کیلئے واٹس ایپ گروپ بنایا جا رہا ہے جس کے ذریعے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا جبکہ رمضان المبارک کے دورن حکومتی ہدایات اور مساجد میں سماجی فاصلے سے متعلق آگاہی پینا فلیکس تمام مساجد کے باہر بھی آویزاں کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس پی آفس بورے والا میں رمضان المبارک میں سیکورٹی اور ”کورونا وائرس“ کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات بارے منعقدہ امن کمیٹی اور نمائندہ شہریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد صرف اور صرف ”کورونا وائرس“ کے رسک کو کم سے کم کر کے شہریوں کو اس وباء سے محفوظ کرنا ہے اجلاس میں ڈی ایس پی فلک شیر بھٹی،صدر بار نوید احمد چیمہ،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،حافظ محمد یاسر راشدی،چاچا ملک محمد اسلم اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے