رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا بہترین مہینہ ہے۔بلاول حمید بٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے سنیئر راہنما بلاول حمید بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا بہترین مہینہ ہے،لاک ڈاﺅن میں ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ”کورونا وائرس“ سے متاثرہ غریبوں اور مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں کیونکہ رمضان المبارک اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا بہترین مہینہ ہے ہمیں ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جو لوگ “کورونا وائرس” حالات سے شدید متاثر ہوئے ہیں آج جن حالات میں رمضان المبارک آیا ہے ہماری ذمہ داری پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہیں کہ ایسے افراد جو “کورونا وائرس”کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں انکی داد رسی کریں اور ہر ممکن کوشش کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنے روزے رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے