راﺅ عابد علی خان کے بڑے بھائی راﺅ فریاد علی خاں کی رسم چہلم میں ارکان اسمبلی اور نمائندہ شہریوں کی شرکت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی کرنل (ر)راﺅ عابد علی خان کے بڑے بھائی سابق سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان مرحوم کی رسم چہلم گذشتہ روز ڈیرہ راﺅ واجد علی خان مجاہد کالونی میں ادا کی گئی،جماعت اہلسنت کے نامور عالم دین علامہ سید محمد محفوظ الحق شاہ اور دیگر علماء نے فلسفہ موت و حیات پر مدلل خطاب کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور نعت خوانی کی گئی تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم،تحریک انصاف کے راہنما سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ملک نوشیر خاں لنگڑیال،مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راﺅ تسلیم اختر،چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں،سابق چیئرمین بلدیہ پیر محمد اقبال شاہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رانا محمد اکرم،ڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،ڈاکٹر کرنل(ر)عارف امین،میجر (ر)محمد اسلم خان،ملک شیراز احمد، ملک ریاض کھوکھر آف ملتان،پیپلز پارٹی کے عہدیداران غلام حیدر جٹ،کیپٹن(ر) محمد اسماعیل،پیپلز پارٹی وہاڑی کے صدر چوہدری نذیر احمد گجر،راﺅ شاہد محمود،سابق ناظم سردار خالد محمود ڈوگر، رانا طاہر کریم خان،کونسلرز بلدیہ راﺅ عزیز الرحمان،سردار ظہور ڈوگر ایڈووکیٹ،راﺅ غفار علی خان سمیت نمائندہ شہریوں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے