راولپنڈی میں نجمہ حمید پارٹی کی پہچان اور انکا گھر (ن)لیگ کا قلعہ تھا۔شہباز شریف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)‏وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی راہنما بیگم نجمہ حمید مرحومہ کی رہائش گاہ پر آمد،اہل خانہ سے تعزیت،وزیر اعظم شہباز شریف کی مرحومہ کے صاحبزادوں،چھوٹی بہن طاہرہ اورنگزیب اور بھتیجی مریم اورنگزیب،حسن اورنگزیب سے ہمدردی کا اظہار،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نجمہ کی وفات کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا وہ بڑی شفیق اور مخلص بہن تھیں پارٹی کیلئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں آپا نجمہ نے موسموں کی سردی اور گرمی کی کبھی پرواہ نہ کی وفاداری اور نظریات کا پرچم تھامے رکھا اور ہمیشہ بہادری سے میدان میں موجود رہیں بہن کلثوم کی وفات کے بعد ایک اور بہن جنت سدھار گئی ہے بیگم کلثوم کی تاریخی جدوجہد میں آپا نجمہ چٹان بن کر ان کے ساتھ تھیں آپا نجمہ قائد محمد نوازشریف کی مخلص بہن تھیں وہ زبان سے زیادہ ہمیشہ عمل سے اپنی وابستگی،اخلاص اور وفاداری ثابت کرتی تھیں وہ راولپنڈی میں پارٹی کی پہچان اور ان کا گھر مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا وزیر اعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے صبر جمیل کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے