رانا عامر کریم کی کاوش سے بورے والا کی تعمیر کیلئے 1 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ورلڈ بنک ماڈل سٹی پراجیکٹ کے تحت بورے والا شہر میں سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کیلئے 1 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی،سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیر اعلی پنجاب رانا عامر کریم کی کاوش سے فنڈز جاری،تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کے “پی سی پی” پروگرام ماڈل سٹی پراجیکٹ کے تحت بورے والا میں اندرون شہر تمام اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سٹریٹ لائٹس منصوبے کیلئے حکومت نے ایک ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دیدی گئی اس میگا پراجیکٹ کیلئے فنڈز کے اجراء میں سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیر اعلی پنجاب رانا عامر کریم خاں کی خصوصی کاوش شامل ہے یاد رہے کہ عرصہ 5 سالوں سے ورلڈ بنک کا یہ ماڈل سٹی منصوبہ تاخیر کا شکار تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے