راشد حمید عابد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(مردانہ) اور مسسز عابدہ اسلام ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) تعینات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بورے والا کے دو ڈپٹی ایجوکیشن افسران سمیت 9 افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے،بورے والا کے دونوں ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو کرپشن اور بے ضابطگیوں پر معطل کیا گیا تھا،حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری نے گزشتہ روز صوبے بھر کے مختلف شہروں میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کی خالی پوسٹوں پر 9 افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے جسکے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ بورے والا کے عہدہ پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شیخ فاضل کی سبجیکٹ سپیشلسٹ مسز عابدہ اسلام،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مردانہ بورے والا کے لئے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک شفیع عارف والا ضلع پاکپتن راشد حمید عابد،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مردانہ عیسیٰ خیل پر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دیا مراد بھکر محمد عمر حیات،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر منکیرہ کیلئے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چن ضلع خوشاب فیض الحسن،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ناروال کیلئے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شہزادہ پسرور کیلئے حبیب الرحمن،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سرائے عالمگیر کیلئے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تعمیر ملت واپڈاہ کالونی منڈی بہاﺅالدین عبدالشکور،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حضرو کیلئے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تعلیم القرآن راولپنڈی شیر محمد نیازی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ بھلوال کیلئے سبجیکٹ سپیشلسٹ ہائر سیکنڈری سکول 88 ایس بی سرگودھا مسز ریحانہ مصطفےٰ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے