دی ایجوکیٹرز سکول کینال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی ایجوکیٹرز سکول کینال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان تھے سکول کے طلبا و طالبات نے مختلف رنگا رنگ ٹیبلو پیش کیے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان نے بورڈ امتحانات اور مختلف کلاسوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر مہمانان اعزاز ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور امتیاز احمد سکھیرا،سابق وائس چئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق وائس چئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل مولانا عمران صدیقی کے علاوہ دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے ڈی پی او وہاڑی نے اس موقع پر طلباء و طالبات،والدین،سکول اسٹاف اور ڈائریکٹرز رانا جاوید نثار و رانا سہیل نثار کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔