دیہاتی کرکٹ ٹورنامنٹ میں السلیم کرکٹ کلب کی قادری کرکٹ کلب کے خلاف کامیابی

بورے والا(امجد حسین سے)دوسرا فلڈ لائٹ دیہاتی کرکٹ ٹورنامنٹ میں السلیم کرکٹ کلب کی قادری کرکٹ کلب کے خلاف کامیابی،السلیم کرکٹ کلب نے 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں513ای بی کی باہر والی گراﺅنڈ میں جاری2دوسرا فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں السلیم کرکٹ کلب اور قادری کرکٹ کلب کے مابین دلچسپ میچ کھیلا گیا قادری کرکٹ کلب نے مقررہ اووز میں86رنز بنا ئے جس کے جواب میں السلیم کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان یہ میچ اپنے نام کر لیا اس طرح السلیم کرکٹ کلب نے 7وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا اس میچ کے مہمانان خصوصی ضلعی چیئرمین پیر غلام محیی الدین چشتی،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان،پیر سلیم چشتی،میاں اختر حسین،فوجی لطیف،محمد اشرف راجپوت،سلیم نمبردار اور امجد حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ونر ٹیم کے کپتان محمد عرفان بھٹی جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان مدثر علی عطاری نے ٹرافیاں وصول کیں ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فوجی محمد لطیف آرائیں،محمد ملک تنویر اعوان،رانا محمد اشرف طور،عنصر چوہان،بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے