دیہاتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برابر،مہمان ٹیم کو ونر قرار دے دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دیہاتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برابر،مہمان ٹیم کو ونر قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل وہاڑی کے زیر اہتمام دیہاتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گذشتہ روز نواحی گاﺅں میں داتا فٹ بال کلب 255ای بی اور الفتح فٹ بال کلب 439ای بی کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا جس پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے مہمان ٹیم داتا فٹ بال کلب 255ای بی کو ونر قرار دے دیا اس میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمد نعیم خالق نائب صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن تھے میچ سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے میچ کو ریفری عدنان حیدر،ڈپٹی ریفریز دلدار خاں بلا اور محمد الیاس نے سپروائز کیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید،عبدالطیف ڈوگر، داﺅد انجم،چوہدری محمد بشیر،محمد یعقوب ننھا،ندیم منظور،شفقت رسول،محمد ناظم،محمد طاہر اور علیم الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے