دیوان صاحب روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،4 شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی علاقے لڈن دیوان صاحب روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی،ایک کی حالت تشویشناک،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے لڈن دیوان صاحب روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثہ میں محمد ابراہیم جاں بحق جبکہ زخمیوں میں غلام رسول،جمیلہ بی بی زوجہ پرویز،نثار احمد اور ایک نامعلوم شامل ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے