دیوار کی تعمیر پر دو گروپوں میں تصادم،ایک بھائی قتل،دوسرا شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دیوار کی تعمیر پر دو گروپوں میں تصادم،ایک بھائی قتل،دوسرا شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ کوٹ سادات میں گزشتہ روز دیوار کی تعمیر پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا مخالف فریق کے مسلح افراد نے خنجروں سے وار کر کے اکرم شاہ سکنہ کوٹ سادات کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی نسیم شاہ شدید زخمی ہے جسے علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔