دین کی خدمت کر کے ہی ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔حاجی شاہد عطاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دعوت اسلامی پاکستان کا کالج گراﺅنڈ میں سنتوں بھرا اجتماع،درودو سلام اور ذکر اذکار کی وجدانی محفل نے سما باندھ دیا،دعوت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج گراﺅنڈ میں سنتون بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس وجدانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی شوری و نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے کہا کہ اللہ اور اسکے نبی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہمارا مشن ہے دین کی خدمت کرکے ہی ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں موجودہ دور میں ہم ٹی وی چینل،سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا اور کتب کے ذریعے دین کی دعوت دے رہے ہیں پاکستان میں موجود دعوت اسلامی کے ہزاروں مدارس میں سالانہ لاکھوں طلباءدین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جہاں معلمین کو ماہانہ ایک ارب دو کروڑ کی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساجد و مدارس بنائے جا رہے ہیں دعوت اسلامی دنیا بھر میں اسلام کا پیغام دے رہی ہے اجتماع میں ایم پی اے(ن) لیگ سردار خالد محمود ڈوگر،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر بار چوہدری محمد صدیق،حاجی رحمان احمد کھوکھر،چوہدری نعیم شاہ آرائیں اوربورے والا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہزاروں افراد نے قافلوں کی شکل میں شرکت کی۔