دینہ کی عوام نے عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے ۔ میاں‌ نواز شریف

دینہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم پاکستان میاں‌ نواز شریف نے کہا ہے کہ دینہ کی عوام نے عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے میں دینہ کے لوگوں کو کبھی نہیں بھول سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینہ میں‌ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پوری عوام نے عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے،ہم سب مل کر نیا پاکستان بنائیں گے وزیر اعظم کو اُنکے عہدہ سے فارغ کر کے پاکستان کی پوری قوم کو یہ سزا کیوں دی گئی میاں‌ نواز شریف نے کہا کہ میں نے ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی قوم کی امانت میں کوئی خیانت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ تماشہ بند کر دو ہم پوری قوم کو ساتھ ملا کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے