دہشت گرد کبھی بھی پاکستان کا پرچم سرنگوں نہیں کر سکتے ۔ رائے نذیر احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)لاہور کے بم دھماکے میں شہید ہونے والے خرم نذیر کے والد رائے نذیر احمد نے اپنے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد جنازے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پہ فخر ہے میرے بیٹے نے شہید ہو کہ دنیا کے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے بلکہ کامیاب وہ ہیں جو اللہ کے نزدیک سرخرو ہو گئے ہیںوہی لوگ فلاح پانے والے ہیں جو ملک دشمنوں کے خلاف اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ان دہشت گردوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے یہ لوگ دنیا میں بھی ناکام ہیں اور آخرت میں بھی انکا ٹھکانہ دوزخ ہے دہشت گرد کبھی بھی پاکستان کا پرچم سرنگوں نہیں کر سکتے اور نہ لوگوں کے دلوں سے ایمان کی طاقت کو نکال سکتے ہیں ناکامی ہی ناکامی ان کا مقدر ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے