دو ڈاکو باپ بیٹا سے ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین کر فرار،مزاحمت پر باپ بیٹا فائرنگ سے شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اڈا ظہیر نگر کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات،دو نامعلوم مسلح ڈاکو باپ بیٹا سے ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین کر فرار،مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے وہاڑی روڈ پر اڈا ظہیر نگر کے قریب 541 (ای بی) کے رہائشی یعقوب اور اسکا بیٹا عثمان بنک سے رقم لیکر واپس گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ صدر اور ماچھیوال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واردات کی حدود تعین شروع کر دیا۔