دو نامعلوم ڈاکو موبائل فون کمپنی کے سیل مین سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے موبائل فون کمپنی کے سیل مین سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق عمران رشید سکنہ 505ای بی جو کی ٹیلی نار کمپنی میں سیل مین ہے گزشتہ روز اڈہ ڈلن بنگلہ پر سمز اور لوڈ وغیرہ فروخت کر کے اپنے موٹر سائیکل پر واپس بورے والا کی طر ف آ رہا تھا کہ چک نمبر 513ای بی کی حدود میں پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو آ گئے انہوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی 14ہزار روپے،پچاس ہزار روپے مالیت کے موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔