دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار سے دو موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 431ای بی کا رہائشی یوسف چشتی ولد پیر فیض رسول چشتی رات آٹھ بجے کے قریب شیخ فاضل سے اپنی بھابھی کو لے کر آرہا تھا راستے میں 421ای بی والے سٹاپ کے ساتھ دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پیچھے سے آکر ان کا راستہ روک لیا اور پسٹل نکال لیا یوسف چشتی اور اسکی بھابھی سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے دو قیمتی موبائل اور 10ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ شیخ فاضل پولیس کو کر دی گئی۔