دو نامعلوم مسلح ڈاکو دوکاندار سے گن پوائنٹ پر نقدی،موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل چھین کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دو نامعلوم مسلح ڈاکو دوکاندار سے گن پوائنٹ پر نقدی،موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل چھین کر فرار،اطلاع کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،تفصیلات کے مطابق گلشن رضا ٹاﺅن گلی نمبر1کا رہائشی میاں عظیم دوکاندار اپنی دوکان بند کرکے گھر واپس جا رہا تھا ابھی گلی کی کارنر پر پہنچا تھا کہ دو نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوﺅں نے روک کر اُس سے 8ہزار روپے نقدی،دو قیمتی موبائل فون اور اُسکی موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع کرنے کے لیے پولیس کے ایمرجنسی نمبر15پر کال کی تو وہ بند تھا جس پر ڈی ایس پی بورے والا کو اطلاع دی گئی جس کے ایک گھنٹہ بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اہل محلہ کے مطابق اسی مقامی پر چند روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی جسکا تاحال مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا۔