دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دینی مدرسہ کے مدرس کو شدید زخمی کر دیا

بورے والا(تحصیل رپورٹر)دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دینی مدرسہ کے مدرس کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مدرسہ جامعہ اسلامیہ کے دو ٹیچر عثمان طارق اور حافظ محمد شعیب گذشتہ شب دس بجے چک327ای بی میں اپنے دوست حافظ دلاور ڈوگر سے ملنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ 50موڑ کے قریب اچانک دو نامعلوم مسلح اشخاص نے انہیں سڑک پر دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے حافظہ محمد شعیب شدید زخمی ہو کر گر پڑے ملزمان فرار ہو گئے مضروب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا پولیس تھانہ فتح شاہ نے زیر دفعہ 34-324ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے