دو موٹر سائیکل سوار نوسر باز ضعیف خاتون کے کان سے سونے کی بالی نوچ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی آبادی میں دو موٹر سائیکل سوار نوسر باز ضعیف خاتون کے کان سے سونے کی بالی نوچ کر فرار،خاتون زخمی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی حبیب کالونی گلی نمبر 10 میں ضعیف خاتون حنیفاں بی بی بیوہ محمد سلیم حسب معمول گھر کے باہر گلی میں بیٹھی تھی کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور انہوں نے جائزہ لیا اور پھر اس عورت کے پاس جا کر انہوں نے کسی کے گھر کا پتہ معلوم کرنے کے بہانے سے باتوں میں لگا یا اور پھر اچانک اس نے خاتون کے کان سے سونے کی بالی نوچ لی اور موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے عورت کا کان زخمی ہو گیا اس کے کان سے خون بہنے لگا عورت نے پریشانی اور خوف کی وجہ سے کسی کو نہیں بتایا اور نہ اسکی اطلاع 15 پر کی۔