دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،چھ افراد شدید زخمی،زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،چھ افراد شدید زخمی،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 447 (ای بی) کے قریب دو موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر ایکدوسرے سے ٹکرا گئیں جسکے نتیجہ میں محمد سلیم،جاوید انجم،بلال احمد اور محمد انصر سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے