دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی،ٹرک ڈرائیور فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ چنوں موڑ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،تین افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق ملتان چنوں موڑ پر دو موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر ایکدوسرے سے ٹکرا گئیں موٹر سائیکل ٹکرانے سے خاتون سمیت چار افراد بری طرح سڑک پر گرے تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ماسٹر عامر ریاض بھٹی،منظور احمد سکنہ 144 (ای بی) اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار نواحی گاﺅں 515 (ای بی) کا کمسن لڑکا سنی جاں بحق ہو گئے جبکہ سنیا بی بی سکنہ 515 (ای بی) شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے ٹرک قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔