دو موٹرسائیکل سوار ملٹی نیشن کمپنی کے سیلز مین سے90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلح ڈکیتی کی واردات میں دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو ملٹی نیشن کمپنی کے سیلز مین سے90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق یونی لیور کمپنی کے مقامی ڈسٹری بیوٹر کا سیل مین مرزا علی رضا سکنہ مرضی پورہ اور اُسکا ڈرائیور صابر علی لنگڑیال سکنہ457ای بی معمول کے مطابق ریکوری کرکے اپنی پک اپ وین پر واپس آ رہے تھے کہ253ای بی کی قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر اُن سے90ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیئے اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی۔